مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن منسوخی کی درخواستیں مسترد

134

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن منسوخی کی تمام درخواستیں مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے نام کے ساتھ سے نواز نہیں ہٹے گا۔

الیکشن کمیشن نے (ن)لیگ کی رجسٹریشن منسوخی کی چار درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ہے جس میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے نام کے ساتھ سے نواز نہیں ہٹے گا۔الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر چاروں درخواستیں مسترد کیں، (ن)لیگ کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما خرم نواز گنڈا پور، ابرار حسین رضا اور دیگر نے درخواست دی تھی۔

درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نواز شریف کو نااہل قرار دے چکی ہے اور نااہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی، اس لیے مسلم لیگ (ن)سے نواز شریف کا نام بھی نکالا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ