درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں دھماکا،9 کان کن جاں بحق

100

درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 9 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں کان دب گئی، واقعے کے نتیجے میں متعدد کان کن دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔ کان میں دبے 3 مزدوروں کو زندہ جب کہ 9 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے ہے، جاں بحق کان کنوں کی شناخت وزیر، عمرزادہ ولد گجر خان، قدیم گل ولد بخت کامل، نظاراحمد ولد دلفراج، فرمان علی ولد باچا خان، فرمان، شاکر ولد خانزادہ، خلیل اور عمر حسن ولد شیرعالم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ