جاتی امراء کے تین کمرے سب جیل قرار

87

سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو حکومت نے 12 گھنٹے کے پے رول پر رہا کر دیاہے اور وہ جاتی امراء پہنچ چکے ہیں جہاں جاتی امراء کے تین کمروں کو سب جیل قرار دیدیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کچھ دیر سونے کے بعد اب جاگ گئے ہیں اور اہل خانہ کے لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ، جاتی امراء میں تین کمروں کو سب جیل قرار دیا گیاہے اور وہاں جیل مینول لاگو ہے یعنی وہ جیل اوقات کے مطابق ہی ملاقاتیں کر پائیں گے اور جو بھی ان سے ملاقات کیلئے آئے گا اس کا جیل رجسٹر میں اندراج کیا جائے گا۔تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان سے صرف خاندان کے افراد ہی ملاقات کر سکیں گے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں اور وہ اس وقت کوئی بھی سیاسی بات نہیں کر رہے ہیں۔شریف فیملی کی جانب سے پے رول کو پانچ روز تک بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے یعنی رسم قل تک۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.