دراز کی سالانہ سیلر سمٹ کا کراچی اور لاہور میں انعقاد

109

29 ستمبر کو شروع ہونے والے نئے سیلر سینٹر میں دراز پر فروخت کنندگان کو اپنے آن لائن کاروبار کی مکمل ملکیت حاصل ہوگی
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو کہیں سے بھی کاروبار کرنے کیلئے آسانی فراہم کرنا ہمارا بنیادی مشن ہے، سی ای او دراز

کراچی ۔ دراز نے اپنی سالانہ سیلر سمٹ کراچی اور لاہور میں منعقد کی جس میں تبدیلی کی اہمیت کے متعدد اعلانات کئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر بجارکے میکلسن نے فروخت کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے مارکیٹ پلیس سیلرز کو نئے اور اعلیٰ درجے کے نظاموں تک رسائی دینے اور اپنی کامیابی کے حصول کیلئے بااختیار کرنے کی نئی حکمت عملی کا اعلان کیا۔ نیا نظام چین کی ای کامرس کمپنی ’’علی بابا‘‘ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جس نے مئی 2018ء میں دراز کو حاصل کیا۔

سیلر سمٹ میں فروخت کنندگان اور صارفین کیلئے اہم پیشرفت شامل ہے جس کے مطابق 29 ستمبر کو شروع ہونے والے نئے سیلر سینٹر میں دراز پر فروخت کنندگان کو اپنے آن لائن کاروبار کی مکمل ملکیت حاصل ہوگی۔ نظام میں ایک جدید پرفارمنس کنٹرول سسٹم بھی شامل ہے جو اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والے فروخت کنندگان کو فروغ دینے اور صارفین کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
صارفین کے لئے بہت سی نئی خصوصیات اور نمایاں طور پر بہتر نئی دراز ایپلی کیشن کا بھی اعلان کیا گیا ہے جو 29 ستمبر کو جاری ہوگی۔

دراز کی لاجسٹکس سروس دراز ایکسپریس کے نام سے ہوگی۔ پاکستان بھر میں دراز کی فزیکل لوکیشن کی جاری توسیع کو ’’دراز حب‘‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ اس حب کو دراز ایکسپریس کے ذریعے ڈلیوری کے وقت کو کم کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا جو آسان سیلر ڈراپ آف، کسٹمر ریٹرنز اور کسٹمر پک اپس کی سہولیات فراہم کرے گا۔

بجارکے میکلسن نے کہا کہ فروخت کنندگان دراز ای کامرس ایکو سسٹم کا دل ہیں۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو کہیں سے بھی کاروبار کرنے کیلئے آسانی فراہم کرنا ہمارا بنیادی مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایک چیز یا خدمات کو فروخت کرنے والا بہترین شخص فروخت کنندہ خود ہے، دراز نہیں لہذا ہم اس آزادی کیلئے فروخت کنندگان کو تمام طریقے دینا چاہتے ہیں۔ ہمارا کام ٹولز اور کنٹرول سسٹمز تیار کرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صارفین کسی بھی ٹرانزیکشن میں 100 فیصد محفوظ رہ سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com