صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی سے کورنگی کے مسائل زدہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ 

77

علاقہ مکین برسوں سے بلدیاتی اداروں کے افسران اور عملے کی ذیادتیوں کا شکار ہیں

جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی بھراہوا ہے جسکی وجہ سے مچھر،مکھیوں کی بھر مار ہے 

کراچی:پاکستان گرین سوسائٹی کی صدر سیدہ ثمبرینا علی نے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی سے کورنگی کے مسائل زدہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ مکین برسوں سے بلدیاتی اداروں کے افسران اور عملے کی ذیادتیوں کا شکار ہیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی بھراہوا ہے جسکی وجہ سے مچھر،مکھیوں کی بھر مار ہے اوریہاں کے رہائشی مختلف بیماریوں کا شکارہو رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ کورنگی کی عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ اسٹریٹ لائٹس بھی بند ہیں او ر علاقے میں تجاوزات کی بھی بھرمارہے جس کی وجہ سے رہائشیوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے سیدہ ثمبرینا علی نے کہا کہ وزیر بلدیات سعید غنی پورے ضلع کورنگی میں ہفتہ صفائی کے احکامات جاری کریں تاکہ ضلع کورنگی کو گندگی اور غلاضت سے پاک کرنے کے علاوہ یہاں کے مسائل کو حل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ کورنگی کے مسائل کو حل کرنے والا کوئی نہیں ہے

جس کی وجہ سے کورنگی کی عوام بلدیاتی مسائل کا شکار ہیں سیدہ ثمبرینا علی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ دیگر افسران اور عملے کو ضلع کورنگی کے مسائل کو ہنگامی طور پر حل کرنے کا پابند کیا جائے انہوں نے کہا کہ کورنگی کی عوام کو پیپلز پارٹی کی حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ کورنگی کی عوام کو برسوں سے بلدیاتی اداروں نے اذیت میں مبتلا کررکھا ہے سیدہ ثمبرینا علی نے کہا کہ کورنگی کو چائنا کٹنگ اور لینڈ مافیا سے آزاد کرایا جائے کھیلوں کے میدانوں اور پارکوں کی زمینوں کو بھی واگزار کرایا جائے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو کھیلوں کے علاوہ دیگر تفریحی سہولیات بھی حاصل ہوسکیں

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com