این اے 196 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا

36

اسلام آباد(اے پی پی) الیکشن کمیشن نے

NA-196 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، درخواست گزار پیپلز پارٹی کے امیدوار اعجاز خان جاکھرانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی ٹریبونل سے رابطہ کریں۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں 2
رکنی بینچ نےNA-196 میں اعجاز جاکھرانی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار محمد میاں سومرو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ