پی پی نے 10برس میں تعلیم پر کوئی کام نہیں کیا،شفقت محمود

48

اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنے 10 برس کے دور اقتدار میں تعلیم کے لیے زیرو کام کیا ،سینیٹر رضا ربانی نصیحت نہ کریں تو بہتر ہے ، ورثہ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو 13ستمبر کو بریفنگ دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ قومی ورثہ کے حوالے سے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دوں گا جس میں قومی ورثے کے مختلف اداروں کو عوام کے لیے کھولنے کے حوالے سے پوری بریفنگ تیار کر لی گئی ہے۔ صحافیوں کے سوال کہ رضا ربانی نے یکساں نظام تعلیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد تعلیم صوبائی معاملہ ہے ، وفاق مداخلت نہ کرے کے جواب میں شفقت محمود نے کہا کہ 18ویں ترمیم ہمیں سندھ کے عوام کو یکساں تعلیم سے نہیں روکتی سندھ میں گزشتہ 10 برس سے سندھ کی حکومت ہے ،انہوں نے تعلیم کے حوالے سے زیرو کام کیا ہے ،ربانی نصیحت نہ کریں تو بہتر ہے پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم لانے کی اپنی کوشش جاری رکھیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ