پیپلز پارٹی نے کبھی ڈیموں کی تعمیر کی مخالفت نہیں کی‘ پرویز اشرف

60

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیم بنانا ملک کے لیے بہت ضروری ہے‘ آنے والا وقت پانی کے حوالے سے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے‘ پیپلز پارٹی نے کبھی ڈیموں کی تعمیر کی مخالفت نہیں کی‘ ہمارے دور حکومت میں بھاشا اور دیامیر ڈیم پر کام شروع کیا گیا تھا‘ تمام پاکستانیوں کو ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے‘ میں بھی ڈیم فنڈمیں حصہ لوں گا لیکن اس کی تشہیر کی ضرورت نہیں‘ ڈیم بنانے کے علاوہ پانی
کے غیر ضروری استعمال کو بھی روکنا ہو گا‘ نندی پور پاور پروجیکٹ کا عدالت عظمیٰ نے از خود نوٹس لیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا نام بلاوجہ نندی پور ریفررنس میں ڈالا گیا ‘ نندی پور اور رینٹل پاور کیس میں میرے حوالے سے بھی ایک کمیشن بنا دیا جائے‘ نندی پور منصوبے میں تاخیر کی اصل ذمے داری وزارت پانی و بجلی پر عاید ہوتی ہے‘ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا کسی جماعت سے سیاسی اتحاد نہیں ہے‘ تمام جماعتیں اپنے منشور کے تحت اسمبلی میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دیں گے‘ حکومت اگر اچھا کام کرے گی تو اس کا بھی ساتھ دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ