پروین رحمان قتل کیس، کالعدم تنظیم کے کارکن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

76

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کی سماعت، عدالت نے کالعدم تنظیم کے کارندے رحیم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت کا کہنا تھا کہ رحیم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 11 ستمبر کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ