وزارت خزانہ کا ٹیکسٹائل سیکٹر کیلیے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

60

اسلام آباد (آن لائن) وزارت خزانہنے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بجلی اور گیس کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بجلی کی قیمت 11.50 سینٹ سے کم کرکے 7.50 سینٹ فی یونٹ اور گیس کی قیمت 1600 روپے سے کم کرکے800 روپے ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ گیس اور بجلی کی قیمت 5 سال کے لیے مقرر کی جائے گی۔ واضح رہے کہ قیمتوں میں کمی صرف ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے ہوگی جبکہ ٹیکسٹائل کے بقیہ سیکٹرپر اس کا اطلاق نہیں
ہوگا۔قیمتوں میں کمی کی منظوری اگلے 2 ہفتے تک دے دی جائے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے ٹیکسٹائل سیکڑ پیکیج دینے کا مقصد ہے کہ ملکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کو بڑھایا جاسکے‘ پیکیج دینے سے ملک میں بند ٹیکسٹائل صنعتیں دوبارہ کھلنا شروع ہوجائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں بہتری سے ملکی برآمدی خسارے میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ