مسائل کے حل کیلیے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایاجائے ‘ممتازسہتو 

50

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے منشور کے مطابق عوام کو مشکلات سے نکالنے اوراور بنیادی مسائل کے حل کے لیے کراچی تا کشمور بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنائے، محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی ناظمین شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امرا حافظ نصراللہ عزیز، محمد عظیم بلوچ، نائب قیمین عبدالحفیظ بجارانی، کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت ناظمین شعبہ جات موجود تھے۔ ممتاز سہتو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کرپشن کا خاتمہ کرپٹ افرادکا بلا تفریق احتساب کا عزم خوش آئند جبکہ سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں سے عوام کو آگاہ کرنے کا اعلان اچھی بات ہے مگر حکومت کے 100 میں سے 25 دنوں میں بجلی، گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کی بمباری کی گئی ہے جو کہ حکمرانوں کے دعووں اور عوامی امیدوں کے بر عکس ہیں۔حکومت کے متنازع فیصلے اوریوٹرن سے لگتا ہے کہ اناڑی کھلاڑی عجلت اورڈکٹیشن پرفیصلے کررہے ہیں۔ اس لیے حکومت سابق حکمرانوں کے عوام دشمن اقدامات کے تسلسل کے بجائے قومی مفاد اور عام آدمی کی مشکلات کو کم کر کے اس کو ریلیف دینے کے لیے کرپشن فری اقدامات کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ