سی پیک رول بیک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شاہدخاقان 

67

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک کو رول بیک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سی پیک ہم نے جہاں چھوڑا تھا وہیں سے آگے بڑھایا جائے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ڈیم چندوں سے بنا لے گا تو یہ اسکی خام خیالی ہے، لاہور داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں ہر بات کا جواب دینے کے لیے حاضر ہیں،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ باتیں کرنے اور اخباروں میں بیان دینے سے ڈیم نہیں بنتے دیکھ لیں میاں نواز شریف نے بھاشا ڈیم کے لیے کتنا کام کیا ہے وہیں سے کام کو آگے شروع کیا جائے چندوں سے ڈیم بنانا خام خیالی ہے بھاشا ڈیم کا مسئلہ پیسوں کی وجہ سے نہیں ہے ملک کے مسائل پیسوں سے نہیں نظام کو بہتر بنانے سے تعلق رکھتے ہیں ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو ملکر کام کرنا چاہیے۔ قبل ازیں شاہد خاقان عباسی نے جو لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے داتادربار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی اور مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جلد رہائی کے لیے دعا مانگی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ