ای او بی آئی کیس :وکلا کو فیسوں کی ادائیگی وزارت قانون کی اجازت سے مشروط

33

اسلام آباد( آن لائن ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ای او بی آئی کے مقدمات میں وکلا کو بھاری فیسوں کی ادائیگی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت عظمیٰ نے ای او بی آئی کیس میں قرار دیا ہے کہ وکلا کو ایک لاکھ سے زائد فیس کی ادائیگی وزارت قانون کی اجازت سے مشروط ہے ، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوگا ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے ان ججوں کو بھی رقوم واپس کرنا ہوں گی جنہوں نے بطور وکیل فیس وصول کی ،قوم کے ٹیکس کے پیسے کا بے احتیاطی سے استعمال کیا گیا ،ای او بی آئی کی مالی حالت خراب ہونے کے باوجود وکلا کوبھاری فیس دی گئی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ای او بی آئی نے وکلا کو مختلف مقدمات میں 5کروڑ روپے ادا کیے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ