چودھری طارق بشیر چیمہ کو وزارت ہاؤسنگ  و تعمیرات کی ذمہ داری سونپ دی گئی

65

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور (سیفران) چوہدری طارق بشیر چیمہ کو ازسر نو ذمہ داری سونپے ہوئے وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کا قلمدان دیدیا گیا ہے۔ اس ضمن میں کابینہ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے قاعدہ 3(4) کے تحت وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور (سیفران) چوہدری طارق بشیر چیمہ کو فوری طور پر وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کی حیثیت سے ازسر نو عہدہ تفویض کر دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ