منقولہ اثاثوں پر دولت ٹیکس اورکسٹمز ڈیوٹی میں مزید اضافے پرغور

43

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )حکومت ٹیکس آمدنی میں اضافے کے ذریعہ بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے پر قابو پانے کی غرض سے منقولہ اثاثوں پر دولت ٹیکس اور 5200 اقسام کی اشیا‘ پرکسٹمز ڈیوٹی میں مزید اضافے پرغورکررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت درآمدات میں کمی کے لیے پرانی درآمدہ کاروں کی عمر کی حد تین سال سے کم کرکے دوسال کرنے پربھی غور کررہی ہے جبکہ پرانی جیپوں کی عمر کی حد5سال سے کم کر کے 3 سال کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ درآمدی اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی میں3فیصد تک اضافے سے مہنگائی کی شرح تھوڑی ضرور بڑھے گی مگر اس اقدام سے 40ارب روپے کی اضافی ٹیکس آمدنی حاصل ہوگی جس سے بجٹ خسارے میں کسی حد تک کمی آسکے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت اضافی ٹیکس آمدنی کے حصول کے لیے900 پرتعیش درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کی حکمت عملی بنارہی ہے جن میں درآمدہ مہنگے اسمارٹ فونز بھی شامل ہیں جو طبقہ امر ا کے استعمال میں آتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ