۔5000کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے افواہوں کی تردید

151

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بینک دولت پاکستان نے سوشل میڈیا میں 5000 روپے مالیت کا کرنسی نوٹ بند کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی بے بنیاد افواہوں پر توجہ نہ دیں۔بینک دولت پاکستان نے مزید یہ واضح کیاہے کہ ایس بی پی ایکٹ 1956ء میں کرنسی نوٹوں کے اجرا، سرکولیشن اور ڈی مونیٹائزیشن/منسوخی کے لیے اسٹیٹ بینک سمیت مختلف اداروں کے کردار او رفرائض کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت کرنسی نوٹوں کی ڈی مونیٹائزیشن/منسوخی کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش درکار ہوتی ہے۔ اسٹیٹ بینک بورڈ نے وفاقی حکومت یا کابینہ کو 5000 روپے کے کرنسی نوٹ کی ڈی مونیٹائزیشن یا بند کرنے کے حوالے سے کوئی سفارش نہیں کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ