اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

46

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 124.20روپے اور قیمت فروخت124.30روپے پر برقرار رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 124روپے سے بڑھ کر124.30روپے اور قیمت فروخت 124.50 روپے سے بڑھ کر 124.60 روپے ہو گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ