KASBاور بینک اسلامی کے انضمام کے خلاف دائر درخواست مسترد

110

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر فعال کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ (KASB)کے ممبران اور شیئرہولڈرز کی جانب سے KASBاور بینک اسلامی کے انضمام کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک آرڈیننس 1962میں فراہم سیکشن 47کے تحت غیر فعال KASBبینک لمیٹڈ اور بینک اسلامی کو مورخہ 7مئی 2015کو انضمامی اسکیم کے ذریعے ضم کیا جس کی وزارت خزانہ نے باضابطہ منظوری دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ