سکھر، پولیس کارروائیوں میں متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار، موٹر سائیکل اور منشیات برآمد

58

سکھر (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سکھر اسد رضا شاہ کی ہدایت پر سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ آباد پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے سکھر سوسائٹی کے قریب مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم حیدر علی بروہی مقدمہ نمبر 96/16 دفعات 294 AB 5A کے تحت مطلوب تھا۔ علاوہ ازیں پنو عاقل پولیس نے غریب آباد پھاٹک کے قریب کارروائی کے دوران دو ملزمان محمد صالح میرانی اور محراب چاچڑ کو گرفتار کر کے چرس، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 9C کے تحت مقدمہ تھانہ پنوعاقل میّں درج کرلیا گیا ہے، ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات و دیگر مسروقہ مال برآمد کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل بائیجی چوک کے قریب سے چرائی گئی تھی، جو کہ اصل مالک جہانگیر لکھانی کے حوالے کردی گئی ہے۔ موٹر سائیکل برآمدگی پر مالک نے ایس ایس پی سکھر پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے، جبکہ ایس ایس پی سکھر نے کامیاب کارروائی پر پولیس پارٹیز کو شاباشی کا پیغام دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ