دریاخان، گھریلو تنازع پرلڑکے نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

61

دریاخان(آئی این پی)گھریلو تنازع پر 17سالہ لڑکے نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا پولیس نے پوسٹ مارٹم اور کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔نواحی چک نمبر15کے رہائشی 17 سالہ لڑکے آفاق عزیز درکھان کی اپنے گھر والوں سے پیسے مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امداد کیلیے گیا لیکن حالت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو بھیج دیا گیا بعدازاں ملتان لے جاتے ہوئے چل بسا۔ تھانہ صدر پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ