جڑانوالہ ،جائداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں 2بہنیں قتل‘ ملزم فرار

86

فیصل آباد (آئی این پی )جا ئدادکا تنازع بھا ئی نے 2بہنوں کو فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بلال پارک جڑانوالہ کا رہا ئشی عاطف والد کی وفات کے بعد اپنی سگی سرکاری ملازم بہنوں نا زیہ اور شا زیہ جو نرسیں تھیں ،رخصت پر گھر آئی ہو ئی تھیں ،انہیں مجبور کر رہا تھا کہ وہ آبائی جا ئداد میرے نام کر دیں مگر دو نوں بہنیں اپنے حصے کی جا ئداد دینے کے لیے تیار نہیں تھیں ۔گز شتہ روز بھی اسی بات پرجھگڑاہوا طیش میں آکر ملزم عاطف نے فا ئرنگ کر دی فا ئرنگ کی زد میں آ کر دو نوں بہنیں شدید زخمی ہو گئیں زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ملزم موقعہ سے فرار ہو گیا۔ پو لیس نے دونوں نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال بھیج دی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ