حجرہ شاہ مقیم،دیور کے ہاتھوں بھابھی قتل، ملزم فرار

44

حجرہ شاہ مقیم ( آئی این پی)حجرہ شاہ مقیم میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے ،دیور کے ہاتھوں بھاوج قتل، ملزم فرار ہو گیا۔حجرہ شاہ مقیم کے نواحی دریائے ستلج کے دوسری طرف واقع گاؤں متھیلا دونا عباس نامی شخص کے گھر اسکے بچوں اور عباس کے چھوٹے بھائی اللہ دتہ کے بچوں میں لڑائی ہو گئی جو کہ ایک بڑے تنازع کی صورت اختیار کر گئی اور بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور عباس کی بیوی فوزیہ بی بی اور عباس کے بھائی اللہ دتہ میں شدید تلخ کلامی ہو گئی جس کے نتیجے میں طیش میں آکر دیور اللہ دتہ نے اپنی بھاوج فوزیہ بی بی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا،آئی این پی کے مطابق پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور نعش استپال منتقل کر دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ