عالمی فرسٹ ایڈ ڈے کے حوالے سے ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ’’واک‘‘ کا اہتمام

52

صادق آباد(آئی این پی) ریسکیو 1122صادق آباد میں عالمی فرسٹ ایڈ ڈے کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک غوثیہ چوک سے شروع ہوکر ہسپتال چوک پر اختتام پذیر ہوئی ،اس موقع پرقائم مقام انچارج ریسکیو 1122محمد شفیق نے کہا کہ ریسکیو کے پلیٹ فارم سے اس دن کو منانے کا مقصد شہریو ں و عام آدمی کو فرسٹ ایڈ کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے ہماری خواہش کے ہر گھر میں فرسٹ ایڈ ہو فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد ہم بر وقت کسی بھی حادثے کا شکار انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کے قابل ہو جائیں گے اس مقصد کے لیے ریسکیو 1122 کے دروازے شہریو ں کیلیے کھلے ہیں بعد ازاں شہریو ں میں فرسٹ ایڈ آگہی بروشر بھی تقسیم کیے اور نجی اسکول کے بچو ں اور اساتذہ کو فرسٹ ایڈ تربیت بھی فراہم کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ