صوابی میں شہریوں سے رقم لوٹنے والا پشاور میں اشتہاری ملزم گرفتار

53

صوابی، پشاور (آئی این پی) صوابی پولیس نے خود کو پولیس ایس ایچ او ظاہر کر کے شہریوں سے رقم لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور کارروائی میں یار حسین پولیس نے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری بیان کے مطابق مسمات ج سکنہ تورڈھیر نے تھانہ تورڈھیر میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ساجد سکنہ بیکانے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے مجھ سے شادی کرنے کی آفر کی ،اعتبار کے آڑ میں ملزم ساجد میرے سر پر رقم لیکر کسی اور جگہ فروخت کرنے لگا،اسی واقع پر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور اقبال خان ،ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ایک اور کارروائی میں چار کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ کینٹ پولیس کی کارروائی لاکھوں روپے کی ڈکیتی میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار، مسلم آباد کے اردگرد سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کے حکم پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران مسلم آباد کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ ائر پورٹ راولپنڈی کے مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا وقار علی ولد شیر اللہ قو م پٹھان سکنہ مردان گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد، جس کیخلاف مقدمہ علت 1038 مورخہ 9ستمبر 2018 جرم 15-AAKPK کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسی دوران ایس ایچ او تھانہ کینٹ پرویز خان نے مسلم آباد چوکی کے اردگرد سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 200 کے قریب گھروں اور ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران ہوٹل سرائے ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2مقدمہ، رینٹل بلڈنگ ایکٹ کے تحت 7 مقدمات درج جبکہ افغان مہاجر کی رجسٹریشن نہ ہونے پر 14فارنر ایکٹ کے 1 مقدمہ درج کیا گیا۔ اسی کارروائی کے دوران حساس مقامات کی سیکورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج رجسٹرڈ ہوئے، سرچ آپریشن کے دوران مفرور شخص کو پناہ دینے پر مسلم آباد کے رہائشی کیخلاف 216-PPCکے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دوران آپریشن 1کلو گرام چرس، 2 پستول 30 بور اور 30 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ