ریلوے کی بہتری کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

63

صادق آباد(آئی این پی)ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن سلمان صادق شیخ نے کہا ہے کہ ریلوے قومی ادارہ ہے جس کی بہتری کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، ریلوے میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی ، ریلوے افسران اور عملہ اپنا قبلہ درست کر لیں ۔پیر کو ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن سلمان صادق شیخ نے ریلوے اسٹیشن صادق آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریلوے اسٹیشن کا ریکارڈ چیک کیا، اسٹیشن ماسٹر رشید احمد نے ریلوے کی سرکاری اراضی بھی بریفنگ بھی دی ، ڈی سی او ریلوے ‘ ای ٹی او سمیت ریلوے کے افسران اور عملہ بھی انکے ہمراہ تھا۔ ڈی ایس سلمان صادق شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے قومی ادارہ ہے جس کی بہتری کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، ریلوے میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی ، ریلوے افسران اور عملہ اپنا قبلہ درست کر لیں ، ریلوے کی بہتری اور ترقی کیلیے دن رات ایک کر دیں گے ، انہوں نے کہاکہ ریلوے کو منافع بخش بنا کر ملازمین اپنے لیے فوائد حاصل کر سکتے ہیں ، صادق آباد ریلوے اسٹیشن کی حدود میں سرکاری اراضی کی نیلامی کی وہ خود نگرانی کریں گے ، محکمہ ریلوے کو دنیا کی بہترین عوامی سروس بنا نے کیلیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ، بعد ازاں ڈی ایس ریلوے سلمان صادق شیخ سکھر کیلیے روانہ ہو گئے ، اس موقع پر اسٹیشن ماسٹر رشید احمد‘ اے ایس ایم محمد رفیق‘ چیف کمرشل محمد عباس‘ محمد اقبال‘ تحسین ارشد کھوکھر‘ حافظ محمد ظفر‘ محمد علی شیخ‘ ایاز بھٹو‘ محمد عامراور محمد پرویز و دیگر بھی موجود تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ