چارسدہ پولیس کی کارروائی ، 16کلو چرس اور 44کلو افیون برآمد

42

چارسدہ (آئی این پی ) چارسدہ پولیس کی بڑی کارروائی ،موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 16کلو چرس اور 44کلو افیون برآمد ، ملزمان فرار ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی فضل شیر خان ، ایس ایچ او سمیع اللہ ، اے ایس آئی فاروق شاہ خان نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی ۔ پولیس نے گاڑی کا تعاقب شروع کیا تو ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 16کلو گرام چرس اور 44کلو گرام افیون برآمد کی گئی ۔ پولیس کے مطابق ناکہ بندی پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیوار نے گاڑی بھگا دی اور کچھ فاصلے پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہریلے دھویں سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ