دریاخان، تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،باپ جاں بحق ،بیٹی شدید زخمی

31

دریاخان(آئی این پی)تیز رفتار کار موٹر سائیکل پر چڑھ گئی، باپ جاں بحق بیٹی شدید زخمی ،پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔چک نمبر 46ایم ایل کا رہائشی محمد خان اپنی 17سالہ بیٹی مریم بی بی کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل نمبر1041پر دریاخان آرہا تھا کہ 6ویں میل کے قریب ایک تیز رفتار کار نمبر 7972ایل ای اے نے ٹکر دے ماری اور باپ بیٹی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں محمد خان اور بیٹی مریم بی بی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں باپ محمد خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔پولیس تھانہ صدر نے نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ