جماعت اسلامی کی الیاس شاکر، اسامہ رضی کی اہلیہ اور الیاس قادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

47

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی نے الیاس شاکر، اسامہ رضی کی اہلیہ اور الیاس قادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی رہنما عبدالوحید قریشی، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدر آباد حافظ طاہر مجید، سابق امیر مشتاق احمد خان، نائب امیر ڈاکٹر سیف الرحمن، سیکرٹری عقیل خان، ڈپٹی سیکرٹری عبدالقیوم حیدراورظہیرالدین شیخ نے معروف سینئر صحافی اور قومی اخبار گروپ کے مالک الیاس شاکر کے انتقال پردلی رنج کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم کی صحافت کے لیے خدمات گراں قدر ہیں وہ ایک معتدل اور ہردل عزیز شخصیت تھے، صحافت اور حیدر آباد کو ان پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اُسامہ رضی کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے اظہارافسوس کیا ہے ۔دعوت اسلامی کے امیر الیاس قادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر جماعت اسلامی نے تعزیت کااظہارکیاہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مرحومین کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اوراہل خانہ کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ