عارف علوی پارٹی تعلق سے بالاتر ہوکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں

32

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) حیدر آباد کے معروف سماجی رہنما اور اسپورٹس آرگنائزر سید فاروق مشتاق نے ڈاکٹر عارف علوی کو بھاری اکثریت سے صدر پاکستان اور آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کو پی سی بی کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی اب پارٹی تعلق سے بالاتر ہوکر ہر پاکستانی کے صدر بنیں گے اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ خصوصاکراچی اور حیدرآباد کے ساتھ طویل عرصے سے جاری سوتیلی ماں کا سلوک ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ سید فاروق مشتاق نے کہا کہ احسان مانی بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے حلقوں میں تعلقات اور اثرات رکھتے ہیں اب ان کے پی سی بی کا چیئرمین بننے کے بعد امید ہے کہ وہ اپنے تعلقات اور اثرات کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اور پاکتان ٹیم کو فتح کی راہ پر برقرار رکھنے کے لیے اپنا کر دار ادا کریں گے۔ سید فاروق مشتاق نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کو حیدرآباد کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے نیاز اسٹیڈیم کی بحالی پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ