قائد اعظم ٹرافی دوسرا مر حلہ ، پشاور اور راولپنڈی ریجن کی فتح

53

راولپنڈی(جسارت نیوز) راولپنڈی ریجن نے قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں زرعی ترقیاتی بنک (زیڈ ٹی بی ایل) کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 130 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، توثیق شاہ نے میچ میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، راولپنڈی کی یہ ایونٹ میں پہلی فتح ہے۔ پیر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے تیسرے روز راولپنڈی کی ٹیم 130 رنز کے تعاقب میں میدان میں اتری تو اسے جیت کیلئے 82 رنز درکار تھے اور 8 وکٹیں باقی تھیں، مڈل آرڈر بلے باز آصف علی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر راولپنڈی کو کامیابی دلا دی، حسیب اعظم 36 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ عمران خان سنیئر نے 3 اور محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ایچ بی ایل نے دوسری اننگز میں 122رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ عمران فرحت 23اور عمر اکمل20رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پشاور ریجن نے پہلی اننگز میں 193رنز بنائے جب کہ دوسری اننگز میں 159رنز بناکر ایچ بی ایل کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ اشفاق احمد نے 68اورصاحبزادہ فرحان نے 46رنز بناکر فتح میں اہم کردار اداکیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ