کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہیے‘ عارف ابراہیم

36

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم نے کہا ہے کہ فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے جو پاکستان کے دیہاتی اور شہری علاقوں میں سب سے زیادہ کھیلا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جناح اسٹیڈیم میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال کپ کے فائنل کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں بھر پور تیاری، جذبے اور جیت کی امید سے اترنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہئے اور کھیلیں ہمیں ڈسپلن کی پابندی سکھاتی ہیں۔ آخر پر انہوں ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو مبارک باد دی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ