ایشیا کپ؛ قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان، طلعت علی منیجر برقرار

47

لاہور(جسارت نیوز) ایشیا کپ کیلیے 12 رکنی قومی ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔قومی اسکواڈ ایشیا کپ میں شرکت کیلیے آج یو اے ای روانہ ہو رہا ہے، پی سی بی نے ایونٹ کیلیے 12 رکنی قومی ٹیم مینجمنٹ کی فہرست جاری کر دی ہے، طلعت ملک کو ٹیم منیجر برقرار رکھا گیا ہے جب کہ عون زیدی کی جگہ منصور رانا کو اسسٹنٹ منیجر تعینات کیا گیا ہے۔مکی آرتھر ہیڈ کوچ، اظہر محمود بولنگ کوچ، گرانٹ فلاور بیٹنگ کوچ، گرانٹ بریڈ برن فیلڈنگ کوچ، گرانٹ لوڈن ٹرینر، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، طلحہ بٹ اینالسٹ، کرنل (ر) محمد اعظم خان سیکورٹی منیجر، عماد حمید میڈیا منیجر ہوں گے جب کہ مساجر کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ