آئی سی سی نے ایشیاکپ کے تمام میچزکو ون ڈے اسٹیٹس دیدیا

57

دبئی(جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ایشیاکپ کے تمام میچزکوفل ون ڈے اسٹیٹس دے دیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں 5 ایشین ٹیسٹ ممالک کے ساتھ کوالیفائرہانگ کانگ شامل ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ کے تمام میچزکوفل ون ڈے اسٹیٹس دے دیا۔ ایشیاکپ 15سے 28 ستمبرتک دبئی اورابوظہبی میں منعقدہورہاہے۔6 ملکی ٹورنامنٹ میں 5ایشین ٹیسٹ ممالک پاکستان،بھارت، سری لنکا،بنگلا دیش اور افغانستان کے ساتھ کوالیفائرہانگ کانگ شامل ہے۔ہانگ کانگ نے 6 ممالک کے کوالیفائرٹورنامنٹ کے فائنل میں یواے ای کوشکست دیکرمین راؤنڈ میں کھیلنے کا حق حاصل کیا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر 13 میچز کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ایشیاکپ کے تمام میچز کوفل ون ڈے اسٹیٹس دینے کا مقصد دنیابھر میں کرکٹ کوفروغ دینااورایشین ایونٹ کی اہمیت کواجاگرکرنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ