پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ ، 33میں سے16کھلاڑیوں نے دستخط کر دیے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے

247

لاہور(جسار ت نیوز)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کی جانب سے دیے گئے سینٹرل کنٹریکٹ پر مجموعی طور پر 33میں سے16کھلاڑیوں نے دستخط کر دئیے،آل راؤنڈر محمد حفیظ نے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 16رکنی پاکستانی ٹیم نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے ہیں لیکن محمد حفیظ نے اب تک معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔ لاہور میں قومی ٹیم کے کیمپ کے دوران 16کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ اور ٹور کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردیے ہیں،محمد حفیظ جنہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، انہوں نے ابھی تک سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے ہیں جس کی وجہ ان کی قائد اعظم ٹرافی کی مصروفیات ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال 33کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ