ائرمارشل شاہد اختر علوی نے سی اے ایس اسکواش کاافتتاح کردیا

86
اسلام آباد: چیف آف دی ائر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں
اسلام آباد: چیف آف دی ائر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ائر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ ٹورنامٹ کا افتتاح پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے کیا اور ٹورنامنٹ میں 2 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر، ایران، آسٹریا، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، مردوں کے ایونٹ میں ہانگ کانگ سے عالمی نمبر20 لیو آو اور خواتین کے ایونٹ میں مصر سے عالمی نمبر 13 رون ٹاپ سیڈ ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ