فٹسال کھیل تیزی سے مقبول ہورہاہے ‘حاجی صغیر

31

ٹنڈوجام(جسارت نیوز)فٹسال کھیل کے کوچ اور سندھ فٹسال ایسوسی ایشن کے ممبر حاجی صغیر راجپوت نے کہا ہے کہ سندھ فٹسال ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن اطہر علی خانزادہ اور ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام وسیکرٹری سندھ فٹسال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انوار حسین خانزادہ کی کاوشوں سے فٹسال کے مختلف ٹورنامنٹ کے انعقاد اور کوچنگ کیمپ سے یہ کھیل تیزی سے مقبولیت کی جانب جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں فٹسال کھیل کی مقبولیت میں فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عدنان ملک کا مکمل تعاون شامل ہیں اس سے طلبا کو فٹسال کھیل سے متعلق آگاہی حاصل ہورہی ہے اور ان کا کھیلنے کا شوق بڑھتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹنڈوجام سمیت اندرون سندھ بھی فٹسال کھیل کے کوچنگ کیمپ اور ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے اس کھیل کو گراس روٹ لیول پر سمجھنے اور کھیلنے کیمواقع حاصل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹ کے انعقاد سے ٹنڈوجام سمیت اندرون سندھ سے فٹسال کے کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مستقبل میں یہ ہی کھلاڑی سندھ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ