چیف جسٹس سے آرمی چیف کی ملاقات ،ڈیموں کیلیے ایک ارب59 لاکھ کا چیک پیش 

89
اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو ڈیم کیلیے چیک پیش کررہے ہیں
اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو ڈیم کیلیے چیک پیش کررہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات میں ڈیمز فنڈز کے لیے ایک ارب 59 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ہے ۔ ترجمان عدالت عظمیٰ کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو اسلام آباد میں چیف جسٹس سے ملاقات کی، اس ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف نے مسلح افواج کے افسران ‘ سپاہیوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے ایک ارب 59 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا جو عدالت عظمیٰ کے حکم پر بنایا جارہا ہے اس مقصد کے لیے آرمی چیف نے چیف جسٹس کو ایک خط بھی لکھا تھا جس میں دیامیر بھاشا ڈیم کے لیے مسلح افواج کے جوانوں اور افسران کی جانب سے عطیات کے بارے میں بتایا تھا۔ اس قومی مقصد کے لیے پاک فوج کے تمام رینکس نے اپنا حصہ ڈالا ہے ۔ خط کے مطابق پاک فوج کے افسران بشمول سول افسران نے ڈیم فنڈ کے لیے دو دن ‘ جونیئر کمیشنڈ افسران اور سپاہیوں نے ایک ایک دن کی تنخواہ فنڈ میں دی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی جس میں آرمی چیف نے ڈیم کی تعمیر کے فیصلے خیر مقدم کیا۔ دریں اثناء پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ر کی جانب سے جاری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی اور انہیں مسلح افواج کی جانب سے ایک ارب 59 لاکھ 19 ہزار روپے کا چیک ڈیم فنڈ کے لیے دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قومی تعمیر و ترقی میں بطور ادارہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ