سی پیک پرحکومت کا موقف وہی ہے جو دشمنوں کا ہے،شہباز شریف 

140

اسلام آباد(خبرایجنسیاں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک پر پی ٹی آئی حکومت کا مؤقف وہی ہے جو ہمارے دشمنوں کا ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے لیے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحفہ اور خطے میں گیم چینجر ہے، اس منصوبے سے ملک کو بے پناہ فائدہ ہوگا، زراعت اور کاروبار کو فروغ ملے گا، اسے منجمد کرنا کفران نعمت اور 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہم منصوبے کے خلاف ہر طرح کی سازش کو ناکام بنائیں گے اور چینی حکام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ میڈیا پر اعلان ہوا، اب ای سی سی میں گیس قیمتوں میں اضافہ مؤخر کرنے کی خبر آئی، حکومت فیصلہ کر کے پیچھے ہٹنے سے کیا تاثر دے رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ