اسلامی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ وفد کی وفاقی وزیر صحت سے ملاقات

137

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلامی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے ملاقات، اسلامی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی مشن کی قیادت ڈاکٹر البشیر سلام کر رہے تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر صحت کو پولیو کے خاتمے میں جاری تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرصحت نے اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بینک پولیو کے خاتمے، ماں اور بچے کی صحت اور موبائل ہیلتھ کلینکس کے حوالے سے مدد فراہم کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے بالخصوص پولیو پروگرام کے حوالے سے بینک کی طرف سے 327 ملین ڈالر کی پہلے 2 مرحلوں میں اور 100 ملین ڈالر کے تیسرے مرحلے میں مالیاتی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور کہا اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ