نوازشریف اور مریم نے ڈیل کا تاثر مسترد کردیا

122

راولپنڈی ( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کسی بھی قسم کی ڈیل یا این آر او رنے کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈیل کرنی ہوتی تو پہلے کرچکے ہوتے ۔پیر کو نجی ٹی وی اینکر سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ قوم سے کہنا چاہتا ہوں ہم پرکوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، کہیں نہیں لکھا ہمارے فلیٹس کی کتنی مالیت ہے ،پھر کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے اثاثے آمدن سے زیادہ ہیں ، مشکل وقت میں دونوں باپ بیٹی ایک دوسرے کو سہارا دیتے ہیں ، مریم نواز نے کہا کہ بچوں کو پڑھانے سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں ، میں قید تنہائی میں رہتی ہوں ، مجھے جیل میں جو اخبار ملتا ہے اس میں سے کچھ خبریں کاٹ دی جاتی ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ