وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کا عام پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ کردیا

118

اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت داخلہ نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا عام پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ کردیا جب کہ اسحاق ڈار کے سفارتی پاسپورٹ کی منسوخی کی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرادی گئی ہے۔ قبل ازیں وزارت خارجہ نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کیے تھے کیونکہ عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنا غیر قانونی ہے جب کہ اب وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کا نارمل پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں اسحاق ڈار وطن واپسی کیس کی سماعت (آج ) منگل11ستمبر کو ہوگی۔اسحاق ڈار پاکستان میں ایک سے زائد مقدمات میں مطلوب ہیں۔ان کے خلاف پاناما لیکس کے تناظر میں نیب ریفرنس بھی دائر ہے جس میں وہ اشتہاری ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ