حسن صہیب مراد حادثے میں جاں بحق ‘سراج الحق و دیگر کی تعزیت

273

لاہور( نمائندہ جسارت)ملک کے معروف ماہر تعلیم آئی ایم ایل اوریو ایم ٹی کے بانی اور سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان خرم جاہ مراد کے بیٹے حسن صہیب مراد سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حسن مراد کی گاڑی کو خنجراب کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ ڈاکٹر حسن صہیب مراد کے اہل خانہ اس وقت برطانیہ میں ہیں ان کی واپسی پر نماز جنازہ کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب امرا پروفیسر خورشید احمد، حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، سابق نائب امرا چودھری رحمت الٰہی ، چودھری محمد اسلم سلیمی، معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، حافظ ساجد انور ، اظہر اقبال ، سید وقاص جعفری ، ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز ، ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ڈاکٹر حسین صہیب مراد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور ان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ