چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام کل اور  یوم عاشور 21 ستمبر کو ہوگا

103

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1440ھ کا چاند نظرنہیں آیا، یکم محرم الحرام کل بروز بدھ ہوگی۔ پیر کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر کے کسی مقام سے رویت ہلال کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے تمام مراکز سے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی۔ لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام 1440ھ بروز بدھ 12 ستمبر کو ہوگی اور یومِ عاشور جمعتہ المبارک 21 ستمبر کو ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ