شانگلہ میں دوبارہ پولنگ، پی ٹی آئی کے شوکت یوسفزئی کامیاب 

80

شانگلہ(صباح نیوز) الیکشن کمیشن کے حکم پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 23شانگلہ میں دوبارہ ہونے والی پولنگ میں تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی کامیاب ہو گئے۔ 25جولائی کے عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10فیصد سے کم ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا۔ پیر کوحلقے میں صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 6بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔حلقے کے 135 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی 42ہزار 116 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے محمد رشاد خان 22 ہزار315 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ