کمشنر افغان مہاجرین کو  عہدے سے ہٹادیا گیا

58

پشاور ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے کمشنر افغان مہاجرین ضیا الرحمن کو عہدے سے ہٹادیاہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیا الرحمن کو عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف تحقیقات کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے ، وزیراعظم کے مشیر برائے
اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد کو تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضیا الرحمن پی ٹی سی ایل کے ملازم تھے ،تحقیقات کی جائے گی کہ ان کو صوبائی مینجمنٹ سروس میں کیوں اور کیسے شامل کیا گیا۔ وہ ڈپٹی کمشنر خوشاب کیسے تعینات ہوئے اور کیسے بڑے عہدوں پر فائز رہے؟ ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ضیاالرحمن کو پاناما کیس کے دوران کمشنر افغان مہاجرین لگایا گیا، ان کو ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے افسر کو تعینات کیا جائے گا۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ