توہین عدالت کیس: عامر لیاقت کا معافی نامہ مسترد، فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

236

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور معروف اینکر عامر لیاقت کا معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کت مطابق سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت شروع ہوئی، دوران سماعت عامر لیاقت نے کیس کے سلسلے میں غیر مشروط معافی نامہ بھی پیش کیا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا ہم یہاں تذلیل کروانے کے لیے بیٹھے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار  نے کہا  کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ توہین عدالت کرکے معافی مانگ لی جائے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا فرد جرم عائد ہونے کے بعد رکن قومی اسمبلی رہ سکتے ہیں؟جس پر وکیل نے جواب دیا کہ عامر لیاقت رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے۔

سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ  نے عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس میں فردجرم عائد کرنے کے لیے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ