سندھ ہائی کورٹ کا سانحہ 12مئی پر جے آئی ٹی اور انکوائری ٹریبونل بنانے کا حکم

123

 کراچی: سندھ  ہائی کورٹ نے سانحہ بارہ مئی کی دوبارہ تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی اور انکوائری ٹریبونل تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ بارہ مئی کی ازسرنو تحقیقات کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے واقعے کی جے آئی ٹی اور انکوائری ٹریبونل تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرکے ان کی ہدایات کی روشنی میں ٹریبونل بنایا جائے، کیس کا شروع سے آخر تک دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ سند ھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ جے آئی ٹی ہر دو ہفتے بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرائے گی اور واقعے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑا جائے گا۔ حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی اور انکوائری ٹریبونل کی رپورٹ کے بعد ہی کیس کا حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔

چیف جسٹس پاکستان نے رواں سال 12 مئی کو سندھ ہائیکورٹ کو تین ماہ میں مقدمہ نمٹانے کا حکم دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ