کلثوم نواز کے لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائے،وزیراعظم کی ہداہت

270

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کلثوم نواز کے لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق زیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں، حکومت محترمہ کلثوم نواز کے لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

وزیراعظم کی جانب سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مرحومہ کے لواحقین کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ برس گلے کا کینسر تشخیص ہوا تھا اور وہ ایک سال سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ