کراچی کی دو ٹیموں کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

111
کراچی : سندھ سپورٹس بورڈ اور سندھ آرم  ریسلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراق سے سے اور سکھر آرم ریسلنگ کے زیر انتظام چوتھی ایس ایس بی انٹر ڈویژنل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ (ویمن) میں کراچی کی 2 ٹیمیں کراچی گرین اور کراچی بلیو شرکت کررہی ہیں۔
سیکرٹری کراچی آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن ناصر علی نے ٹیموں کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
کراچی بلیو کی کپتان سارا انصاری ہوں گی سعدیہ امین، عائشہ نوید، شہلا افتخار، لائبہ خان، سمیہ تنویر، ثانیا،  انیسہ اور  مومنہ تنویر ان کی ٹیم کا حصّہ ہوں گی۔ مینیجر شہلا ، کوچ طارق حفیظ،  اسسٹنٹ کوچ ارشد وہاب اور زین العابدین ہوں گے۔
کراچی گرین کی کپتان قرۃ العین اور ان کی ساتھی کھلاڑیوں میں اقاشآ، آرزو خان،  سبیکا خان، ثانیہ اسلم، مہوش، حفظہ، حفظہ شوکت اور اریشا ندیم شامل ہیں۔ ٹیم کے مینیجر اظہار احمد، اسسٹنٹ مینیجر نبیلہ بانو، کوچ شاہزیب خرم اور جاوید اقبال ہوں گے ٹیم کے سرپرست آعلی سید عالَم ہوں گے۔ سندھ آرم ریسلنگ کے سیکرٹری کاشف احمد فاروقی نے کہا ہے کے چیمپئن شپ عالی شان طریقے سے کروایں گے اور حیدر آباد، سکھر، میر پور ٰخاص، نواب شاہ اور لاڑکانہ ڈویژنوں نے نے اپنی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com