پندھرویں تین روزہ ہیلتھ ایشیاء اور فارما ایشیاء نمائش

121

کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں 15ویں بین الاقوامی ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیاء نمائش آج  (منگل 11 ستمبر)  سے شروع ہوگی۔ نمائش میں چائنا، سنگاپور، بھارت، امریکہ ، برطانیہ، جرمنی، سوئزرلینڈ، فرانس ، اٹلی اور ترکی سمیت25 ممالک کے 550 سے زائد وفود شرکت کررہے ہیں، تین روزہ  نمائش میں 912 برانڈز کے اسٹالز لگائے گئے۔ ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے صحت اور تعلیم کے ویژن نے سے دنیا بھر میں مثبت تاثر قائم ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد 15 ویں ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیاء میں شرکت کے لئے آخری لمحات میں بھی بیرون ممالک سے شعبہ صحت سے منسلک کئی اداروں کے وفود کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔

ای کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ بین القوامی نمائش ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا میں اس سال چھے ہالز میں دنیاکی معروف کمپنیاں صحت اور ادویات کے علاوہ تحقیقی حوالے سے اپنے اسٹال مشتہر کررہی ہیں۔  15ویں تین روزہ نمائش میں 30 سے زائد سیمینار منعقد کئے جارہے ہیں جن میں طب اور تحقیق کے شعبے سے منسلک غیر ملکی اور پاکستانی ماہرین اظہار خیال کریں گے۔ ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے  گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 15ویں ہیلتھ ایشیاء اور فارما ایشیاء نمائش میں زیادہ تعداد میں اس صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی شرح میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے تعلیم اور صحت کے ویژن سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا ہیں یہی وجہ ہے کہ اس سال آخری لمحات میں بھی کئی ممالک کے شعبہ صحت سے منسلک اداروں کی 15 ویں ہیلتھ ایشیاء میں شرکت کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

تین روزہ 15ویں ہیلتھ ایشیاء اور فارما ایشیاء کے سیمینارز میں ماہرین  انسانی صحت پر ہونے والی جدید تحقیق اور پاکستان میں ان پر عملدرآمد کے علاوہ انسانی جسم میں خون کی حفاظتی منتقلی، انیستھیزیا، دماغی صحت، جلدی امراض، ریڈیالوجی، جدید ڈائلاسسزکے مراکز کے قیام اور اداویات پر دنیا میں ہونے والی نئی پیش رفت سے آگاہ کریں گے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com